Wednesday, June 29, 2016

Deewan Hazoori

Deewan Hazoori  .. Source LINK-1

Text Link ....


 
 
میں بہک سکوں یہ مجال کیا ،میرا رہنما کوئی اور ہے
مجھے خوب جان لیں منزلیں، یہ شکستہ پا کوئی اور ہے

مری التجا ہے یہ دوستو، کبھی تم جو سوئے حرم چلو
تو بنا کے سر کو قدم چلو کہ یہ راستہ کوئی اور ہے

وہ حبیب۔رب۔کریم ہیں، وہ رؤف ہیں وہ رحیم ہیں
انہیں فکر ہے مری آپ کی، انہیں چاہتا کوئی اور ہے

یہ گمان تھا کئی سال سے ، یہ یقین ہے کئی روز سے
مرے دل سے گنبد۔سبز کا یہ معاملہ کوئی اور ہے

جو تمھاری جالی سے متصل ہے ستوں کے پیچھے خجل خجل
نہیں میں نہیں وہ مریض۔دل ، نہ مرے سوا کوئی اور ہے

ہے تجھے خبر شاہ۔ این و آں مری وجہ۔راحت۔قلب و جاں
نہ ترے سوا کوئی اور تھا، نہ ترے سوا کوئی اور ہے

جو میں دور ارض حرم سے تھا ، ہوئی خلد۔گوش حسیں صدا
ہے اسی میں ماجد۔بے نوا کہ یہ قافلہ کوئی اور ہے

صَلُٓوا عَلَی الحَبِیب ۔۔
صَلَٓی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَٓد ۔۔ صَلَٓی اللہُ عَلَیہِ وَاٰلِہ وَسَلَٓم ۔
اَللٰٓهُمَّ صَلِ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ٭ اَللٰٓهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ٭

#اظھرسلیم رحمانی

No comments:

Post a Comment